یو اے ای طیارہ حادثہ، پاکستانی خاتون پائلٹ، بھارتی ڈاکٹر جاں بحق

117

ابوظہبی (صباح نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ امارات کے ایوی ایشن حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں خاتون پائلٹ سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پرائیویٹ سیاحی ایوی ایشن کا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا، اس طیارے کو سیاحی مقصد کے استعمال میں لایا جاتا تھا۔ طیارے کی پائلٹ کا تعلق پاکستان سے تھا، جن کا نام فریانزا پروان تھا جبکہ ان کے ساتھ مسافر بھارتی ڈاکٹر سلیمان طیارے میں موجود تھے۔ دوسری جانب پاکستانی قونصل خانے کے حکام نے طیارہ حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ حکام کے مطابق خاتون پائلٹ کا تعلق ملتان سے ہے، جن کی میت پاکستان روانہ کردی گئی ہے۔