نوشہرو فیروز :بارات کی وین کو حادثہ 7 افراد جاں بحق

130

محراب پور(جسارت نیوز)شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل،بارات کی وین کو حادثہ، 3 خواتین 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 17 زخمی، 10 کی حالت نازک، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، المناک حادثہ نوشہرو فیروز کے قریب قومی شاہراہ پر چوتھا میل اسٹاپ پر پیش آیا جہاں نوشہرو فیروز کے مشہور معالج ڈاکٹر پریل تگڑ کے بیٹے عبد الجبار تگڑ کی حیدر آباد میں ہونے والی شادی میں شرکت کے بعد گاو¿ں فاضل تگڑ واپس آنے والی مسافر وین تیز رفتاری میں دھند کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی، اس خوفناک حادثے میں وین میں سوار ایک ہی خاندان 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے، جاں بحق میں 3 خواتین، 2 بچوں شامل ہیں ،جاں بحق میں ڈاکٹر پریل تگڑ کا کزن اوربھتیجاشامل ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں مولا بخش تگڑ، اسکا 14 سالہ بیٹا فیصل تگڑ ،معصوم پوتی فرحانہ، 40 سالہ ظہیر تگڑ، 14 سالہ علی محمد تگڑ، 45 سالہ مسمات
شریفاں تگڑ، 12 سالہ الماس تگڑ شامل ہیں ، زخمیوں میںعبدالستار تگڑ، امجد علی تگڑ، ثناءاللہ تگڑ، نور احمد تگڑ،خالدہ، رضوانہ، نویدہ، فرحانہ، نصرت، نسرین، ثناء، بلقیس، شہناز، فرزانہ، ریحانہ اور لیلیٰ تگڑ شامل ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر 10 زخمیوں کو حالت نازک ہونے پر نواب شاہ اسپتال منتقل کیا ہے، حادثے کے بعد نوشہرو فیروز اور مورو اسپتال میں ایمرجنسی نافد کرکے عملے کو طلب کر لیا اور ریسکیو، ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا،ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز ارسلان سلیم سیال،ضلعی صحت آفیسر نوشہروفیروز ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ایم ایس ڈاکٹر بدرالدین ابڑو نے بتایا کہ اسپتال میں موجود سہولیات کے مطابق انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ہے اور جو بھی ضرورت ہوگی وہ فراہم کریں گے،جاں بحق افراد کی نعش ضروری کارروائی بعد ورثاءحوالے کر دی ، نعش گاو¿ں فاضل تگڑ پہنچنے پر کہرام مچ گیا، علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔
حادثہ