سجاول(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے ضلع سجاول کی حدود میں 2 غیر ملکی سیاحوں سے موبائل چھیننے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، سجاول پولیس فوری سیاحوں کے ساتھ رابطہ میں آئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو اپنی فیملیز کے ساتھ رابطے کے لیے عارضی طور پر موبائل فون دیے جائیں، سیاح ہمارے مہمان ہیں، ان
کے ساتھ اس قسم کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سجاول کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھیجی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیت تک پہنچ گئے ہیں۔ایس ایس پی سجاول کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں غیر ملکی سیاحوں سے ملاقات کی ہے، دونوں سیاحوں سے صرف موبائل فون چھینے گئے ہیں، نقد رقم یا نقصان نہیں پہنچا ہے۔ایس ایس پی سجاول کے مطابق 8 مشکوک افراد گرفتار کیے ہیں اور تفتیش جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ جلد موبائل لوٹنے والوں کو گرفتار کر کے سی ایم سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔ایس ایس پی سجاول نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے موبائل لوٹنے والوں تک جلد رسائی ہو جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دن دہاڑے سجاول،بدین بائی پاس پر ڈاکوو¿ں نے پولینڈ کے سائیکلسٹ جوڑے کو لوٹ لیا تھا، جو دنیا کی سیر پر نکلے ہوئے ہیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کواچک جکوو¿ ٹماس اور ان کی اہلیہ سکینٹمبرلو مے الزبتھ بائی پاس پر سائیکل پر سوار تھے، جب انہیں تین ڈاکوو¿ں نے روکا اور ان سے آئی فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ مختلف ذرائع سے حقائق اکٹھے کرنے والے مقامی رپورٹرز نے بتایا تھا کہ ڈاکوو¿ں نے جوڑے نے تقریباً 72 ہزار روپے نقد رقم اور ان کے تھیلے بھی لے اڑے تھے۔یہ جوڑا سائیکل پر 10 ممالک فرانس، اٹلی، بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، روس، ترکیہ، عراق اور ایران کے بعد اب بھارت کا دورہ کرے گا۔