اسلام آباد (اے پی پی)وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ 2 جنوری سے قبل اپنا حج پیکج ، روانگی کا مقام اور قربانی کے آپشن تبدیل کر سکتے ہیں، اس کے بعد کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں ہو گی۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق سرکاری اسکیم کے عازمین حج کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 27دسمبر تھی، جس میں 2جنوری تک توسیع کردی گئی ہے، اس لیے تمام کامیاب درخواست گزار اپنے متعلقہ بینک میں دوسری قسط جمع کرا دیں ۔ رقم نہ جمع ہونے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہو گی اور اس پر کٹوتی لاگو ہو گی۔ عازمین حج بینک میں حج واجبات کی دوسری قسط جمع کراتے وقت کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں ۔