زرمبادلہ کے ذخائرمیں امسال مجموعی طورپر2.375ارب ڈالرکا اضافہ

54

اسلام آباد (اے پی پی) زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر2.375 ارب ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم4.607 ارب ڈالر تھا،20 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائرکا حجم16.372 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم11.854 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم4.518 ارب ڈالر تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر2.464 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں89 ملین ڈالر کا اضافہ ہواہے۔