سندھ میں تیز ہواؤں  کیساتھ بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

200
Heavy rain in Karachi

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں رواں ہفتے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ 03 اور 04 جنوری  کو سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر شدید برفباری کاامکان ہے، مغربی ہوائیں یکم جنوری ( شام رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی، یہ ہوائیں  06 جنوری، 2025 تک بالائی علاقوں پے موجود رہیں گی۔

محکمہ موسمیات  نے مزید کہاکہ دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، شکر، کشمیر (دیوی تعلیم، منظر آباد، پونچھ بنیان ، باغ ، حویلی، سدھنوتی کو تلی، بھمبر میر پور) میں تیز ہواؤں اور شدید برفباری کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اسلام آباد، پو ٹھو ہار ریین، سرگودھار میانوالی، بھکر ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے، گجرات، سیالکوٹ نارووال لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔