اماراتی حکام کا غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
دبئی:یو اے ای کا ویزا ایمنسٹی اسکیم ختم ہونے پر سخت ایکشن کا فیصلہ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اماراتی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو اس بات کا عندیہ دیدیا ہے کہ عام معافی ختم ہونے پر ان کے خلاف سخت انسپیکش شروع کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق سربراہ جی ڈی آر ایف اے لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے خلاف قانون غیر قانونیوں پر دباﺅ ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ رواں سال2024ءختم ہونے سے پہلے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھالیں، جس کی معافی کی مدت ختم ہونے کو ہے، لہٰذاوہ اوورسیز جنہوں نے تاحال اپنی حیثیت کو قانونی نہیں بنایا وہ اس رعایتی مدت سے فوری فائدہ اٹھالیں۔
حکام کے مطابق کیونکہ آئندہ آنے والے مرحلے میں انسپیکشن مہم میں سخت چھان بین کی جائے گی، لہٰذ جنہوں نے اسکیم سے استعفادہ نہیں کیا، ایسے خلاف قانون تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ حکام نے مزید کہا کہ حکومت کا مکمل شفاف اور انصاف کے ساتھ قوانین کے نفاذ کے لیے عمل درآمد پر کام جاری ہے جو رعایتی مدت ختم ہونے کے فوراً بعد شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے غیر قانونی تارکین وطن جنہوں نے عام معافی اسکیم سے فائدہ مند ہوئے ہیں، انہوں نے نئی ملازمت بھی حاصل کرلی، جس کے بعد اب الحمد اللہ اچھی زندگی بسر کر رہے ہیں۔