اسٹوڈنٹس یو نین انتخابات فوری انعقاد کیلیے اسلامی جمعیت طلبہ کی آل پارٹیز کانفرنس طلب

137

پشاور:طلبہ مسائل اور اسٹوڈنٹس یو نین انتخابات فوری انعقاد کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ۔

پشاوریونیورسٹی میں آل پارٹیز کانفرنس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، کل جماعتی کانفرنس میں طلبہ مسائل اور یونین الیکشن فوری انعقاد پر ڈائیلاگ کی جائے گی ۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخو اصاحبزادہ ڈاکٹر وسیم حیدر آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے، صوبائی جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ آفتاب حسین نے آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیاہے۔

انہوں نے گزشتہ روز اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں آفتخار حسین ،پشاورہائیکور ٹ بار کے صدر فدا گل ایڈوکیٹ سینئر صحافیوں محمود جان بابر اور لحاظ علی کیساتھ ملاقاتیں کی ہیں ۔اور انہیں 31دسمبرمنگل کو پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی’’سٹوڈنٹس یونین  اسٹیک ہولڈرڈائیلاگ‘‘پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مشیر اطلاعات وتعلقات عامہ خیبر پختو نخوا بیر سٹر ڈاکٹر محمد علی سیف ،امیر جماعت اسلامی وسطی عبد الواسع ،سابق سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان بھی شرکت کریں گے ۔