کلرسیداں : عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چلینجز اُسی وقت حل ہوں گے جب عمران خان اور آرمی چیف مل کر بیٹھیں گے۔
کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک تب ترقی کرے گا جب عوام کی رائے کا احترام کیا جائے گا، فارم 47 کے نتائج سے انتخابات مذاق میں بن کر رہ گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک ایسے نہیں چلتے جیسے پاکستان کو چلایا جاتا ہے، اسٹاک مارکیٹ کو مصنوعی طریقے سے اوپر لے جایا جارہا ہے، انڈیکس چاہے آسمان کو چھو لے اس سے لوگوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ آرمی چیف ہیں، ملک کو درپیش چیلنج اسی وقت ہی حل ہوں گے جب عمران خان اور آرمی چیف مل بیٹھیں گے۔