اسلام آباد: پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو ہوگا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری جمعرات کے روز ہوگا، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
مذاکرات سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری کو صبح ساڑھے 11بجے ہوگا اور یہ اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔ اس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے۔
اہم اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔ یہ ملاقات حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔
واضح رہے کہ 23 دسمبر کو ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔