خواتین کے تحفظ کیلیے افغان حکومت کا ایک اور فیصلہ، عمارتوں میں کھڑکیاں نہ بنانے کا حکم

120

کابل: خواتین کےتحفظ کیلیے افغان حکومت  نے ایک اور فیصلہ کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ عمارتوں  میں ایسی کھڑکیاں نہ بنائی جائیں جن سے خواتین کی پرائیویسی متاثر ہوتی ہو۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیاہےکہ خواتین کی چاردیواری میں حفاظت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہےکہ جس حصے میں خواتین رہائش پذیر ہوں وہاں کھڑکیاں نہ ہو تاکہ باہر سے کوئی بھی غیر مرد اندر خواتین کو دیکھ سکے۔

طالبان حکومت کے ترجمان نے کہاکہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہیئں جن سے کسی کے صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر ایسی جگہیں نظر آسکیں جنہیں عموماً خواتین استعمال کرتی ہیں۔ خیال رہےکہ طالبان حکومت نے غیر محرم کے خواتین کو باہر سفرکرنے کے لیے بھی منع کیا ہوا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام ڈرائیورز کو ہدایت کی ہےکہ بغیر محرم کے کسی بھی خاتون کو سفر نہ کرایا جائے۔