جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو خوفناک حادثہ ، 179افراد ہلاک ہوگئے

271

سیئول: جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 کو بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی ایئر لائن نے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 179 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے، 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا، موان ائیرپورٹ پر طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین ائیرلائن کے طیارے میں 175 مسافر اور 6 فلائٹ اٹینڈنٹ سوار تھے جبکہ طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔

وزارت ٹرانسپورٹیشن کے مطابق مسافروں میں تھائی لینڈ کے 2 شہری بھی شامل ہیں جبکہ باقی کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے۔
دوسری جانب صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے، اپنے پیغام میں صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ غم کی گھڑی میں جنوبی کوریا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔