حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی کارجحان، انڈیکس 3 ہزار 907 پوائنٹس بڑھ گیا

126

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کے بعد زبردست  تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

حصص مارکیٹ پیر کو آغاز سے اختتام تک مسلسل گرین زون میں ٹریڈ ہوئی، اسٹاک ایکسچینج دوران ٹریڈنگ 4 ہزارپوائنٹس پلس ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس کا آغاز 500 پوائنٹس تیزی سے ہوا، 100 انڈیکس کا اختتام 3 ہزار907 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار 258 پوائنٹس کی حد پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس زبردست تیزی سے 1 لاکھ 11 ہزار کی حد سے بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار 4 سو کی حد پر ٹریڈ ہوا، حصص مارکیٹ  میں 465 کمپنیوں کے شیئرز میں ٹریڈنگ ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 333 کمپنیوں کے شیئرز کے بھائو میں اضافہ اور 84 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی، حصص مارکیٹ میں 1 ارب 5 کروڑ شیئرز کا کاروباری حجم 40 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد رہا۔