لاہور : وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے بات چیت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ہم تو پہلے بھی مذاکرات کےلیے تیار تھے آگے بڑھنا ہے تو ڈائیلاگ کریں، پی ٹی آئی سے سے بات چیت خوش آئند ہے بات چیت شروع ہو گئی، ریڈ لائن یلو گرین پر گفتگو ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر جو مقدمے ہیں ان کی نوعیت کریمنل ہے 190 ملین سیاست سے پہلے ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کو خط لکھنے ہیں بینک کرپٹ ہونے دیں، پاکستان کے خلاف امریکا میں قرارداد پاس کروائی گئی ، ڈیوڈ فینٹن جو ایٹمی پروگرام کے خلاف لابنگ کررہا ہے آپ نے اسے پیسے دے کر ہائر کیا ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکا کو خط قرارداد اور پریشر ڈالتے ہیں آپ تعمیری بات کریں، معیشت پر بات کریں الیکشن پر بات کریں، آپ کی ہماری کوئی دشمنی نہیں دوست ہیں سیاسی تناﺅ کی نذر ملک کو مت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو،کور کمانڈر ہاوس پر حملے سب نے دیکھے، 9مئی واقعات میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہورہی ہیں۔