امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا انتقال اتوار کی دوپہر جارجیا میں واقع ان کے گھر پر ہوا۔
سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا اور وہ امریکا کے39 ویں صدر تھے۔ انہوں نے 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں تھیں ، صدارت کے عہدے کے خاتمے کے بعد جمی کارٹر نے انسانی حقوق کے لیے کام کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کیا ہے۔
جمی کارٹر کو 2002 میں امن کے لیے کوششوں پر نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔ سابق امریکی صدر نے 1946 میں روزلین سے شادی کی تھی اور ان کے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ انہوں نے 2 درجن سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں۔