اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے مزید انکشافات

271

تل ابیب: اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار ہے،اسرائیلی حکام نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ کردیا، تہران کے گیسٹ ہاؤس میں اے سی کی خرابی کی وجہ سے ہنیہ کی شہادت  کا منصوبہ تقریباً بگڑ گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ٹوٹے ہوئے ایئر کنڈیشن یونٹ نے اسرائیل کے 31 جولائی کو حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کرنے کے منصوبے کو  تقریباً ختم کر دیا تھا، جو تہران میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسماعیل ہانیہ اے سی خراب ہونے کی وجہ سے کمرے سے باہر نکل گئے تھے، جس کے بعد سارامنصوبہ خاک میں مل گیا تھا کیونکہ اسماعیل ہانیہ کے کمرےمیں ایک چھوٹا ریموٹ کنٹرول بم ان کے کمرے میں رکھا گیا تھا جو انہیں اسی صورت میں نقصان پہنچا سکتا تھا جب وہ کمرے میں موجود ہوتے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر نے واضح طور پر اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا منصوبہ کافی مہینوں سے جاری تھا، لیکن کوئی بھی موقع ہاتھ نہیں آرہا تھا، آخر کار تہران کے گیسٹ ہاؤس میں ہمارے مقررہ کردہ گیسٹ ہاؤس میں رہائش پذیر ہونے کے بعد ہمارا منصوبہ کام کرگیا تھا۔