اوکاڑہ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ مسئلے پیٹرول بم، سڑکوں پر احتجاج اور لڑائی جھگڑے سے حل نہیں ہوتے، پیپلزپارٹی نے بہت نقصان اٹھالیا اب مسلم لیگ ن کی باری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ 2 جنوری کو ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند سمجھتا ہوں، تمام مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں اور بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیے۔
گورنرپنجاب کا خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کے پی حکومت کو ذرا پروا نہیں کہ وہ کرم ایجنسی کی طرف دیکھے، وزیراعلی سندھ نے خیبرپختونخوا حکومت کو یہ کہا کہ کرم ایجنسی آپ کا حصہ ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے، صرف جو تحریری معاہدے ہیں ان پر عمل کیا جائے تاکہ حکومت چل سکے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ن لیگ سے اتحاد کرنے پر پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بہت نقصان ہوا اب ن لیگ کی باری ہے۔