اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر 14 ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی حملے جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے چند گھنٹوں کے دوران غزہ کے تین اسپتالوں پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 50 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق صیہونی فوج کی بمباری سے الوفا اسپتال پر متعدد لوگ جھلس گئے۔
دوسری جانب شدید سردی کے باعث غزہ میں ایک اور نومولود بچے کی موت واقع ہوگئی۔ اب تک سردی کی وجہ سے پانچ بچوں کی اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 108000 تک پہنچ گئی ہے۔