انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا 

161

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

 گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔