مراکش کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، 69 افراد ہلاک ہوگئے

304

مراکش کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 69 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 25 شہری مالی کے بھی شامل ہیں۔

افسوسناک حادثہ 19 دسمبر کو پیش آیا تھا۔ کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے، جو خطرناک سفر کے دوران الٹ کر ڈوب گئی۔ بدقسمتی سے، اس کشتی میں سوار صرف 11 افراد زندہ بچنے میں کامیاب ہو پائے۔

مالی کی وزارتِ خارجہ نے اس واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کرائسس یونٹ قائم کر دیا ہے تاکہ صورتحال کا قریبی جائزہ لیا جا سکے۔ متاثرین میں سے زیادہ تر کا تعلق مالی کے مغربی علاقے کائیس سے تھا، اور وہ موریطانیہ میں تعمیراتی کام کے لیے ہجرت کر چکے تھے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرین نے یورپ اور امریکا میں اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کے بعد خطرناک سفر کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ بعض افراد نے اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر ہی اس خطرے کو گلے لگا لیا۔