نصیرآباد، پانی کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،مکین پریشان

214

نصیر آباد ( آئی این پی ) ڈیرہ مراد جمالی میں محکمہ پی ایچ ای عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے کئی پانی کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی شہریوں کو گندے پانی کی فراہمی سے مختلف بیماریوں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اگر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا شہری ایکشن کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے چیئرمین میر محمد رحیم لہڑی کی میڈیا سے بات چیت ۔ ڈیرہ مراد جمالی کے شہری واٹر سپلائی کے ناقص انتظامات اور حکام کی غفلت کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں پورے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں پینے پانی کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کے باعث گٹروں کا گندا پانی پینے کے پانی کی لائنوں میں شامل ہو رہا ہے اس صورتحال کے نتیجے میں شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، جن میں ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور دیگر پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں شامل ہیں شہر کی سیاسی و سماجی رہنماوں اور شہریوں کی جانب سے بار بار شکایات کے باوجود پی ایچ ای واٹر سپلائی کے ذمہ دار افسران کی جانب سے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے عوام میں شدید غصہ اور بے چینی پائی جا رہی ہے شہری ایکشن کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے چیئرمین میر محمد رحیم لہڑی نے سنگین صورتحال پر مزید کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بنیادی انسانی حق ہے، لیکن پی ایچ ای نصیرآباد واٹر سپلائی کے نااہل افسران اس حق کو پامال کر رہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور واٹر سپلائی کے نااہل افسران کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ عوام کو ان مشکلات سے نجات مل سکے انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے، اور سخت احتجاج کیا جائے گا۔