اسرائیلی وزیراعظم کی پروسٹیٹ نکالنے کیلیے سرجری

167

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ایک سرجری کے ذریعے ان کی پروسٹیٹ کو نکال دیا جائے گا۔سعودی خبر رساں ادارے نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے بیان کے
حوالے سے کہا کہ پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد ایک سرجری کے ذریعے ان کا پروسٹیٹ نکال دیا جائے گا۔خیال رہے کہ یہ معاملہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ ہورہی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو کا بدھ25 دسمبرکو ھداسا اسپتال میں ٹیسٹ ہوا جہاں انہیں پروسٹیٹ بڑھ جانے کے نتیجے میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی، اس کے نتیجے میں وزیراعظم کی پروسٹیٹ نکالنے کی سرجری کی جائے گی۔اس سے قبل رواں سال مارچ میں ان کی ہرنیا کی سرجری ہوئی تھی جبکہ گزشتہ سال جولائی میں ڈاکٹروں نے ایک طبی خدشے کے بعد نیتن یاہو کو دل کے لیے اسٹنٹ لگایا تھا۔واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صہیوبی فوج کے حملوں میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45 ہزار 514 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 90 سے زائد ہوچکی ہے۔