محنت کشوں کو سرمایہ دارانہ نظامِ کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنی ہے۔پنجاب لیبر کوڈ اور سندھ لیبر ٹریڈ یونینز کے لیے زہر قاتل ہیں۔این ایل ایف محنت کشوں کے حقوق کے لیے پوری قوت کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہے۔ یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی نے بنی گالا اسلام آباد میں مقامی ریسٹ ہاؤس ثانگا اسٹوجز میں دو روزہ مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری حسیب الرحمان چوہدری نے بھی خطاب کیا۔شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ محنت کشوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔قومی اداروں کی نجکاری نے ملک میں غربت بے روزگاری کا طوفان برپا کیا ہوا ہے۔قومی اداروں کی نجکاری پاکستان کی فروخت کے مترادف ہے۔این ایل ایف محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔محنت کش ایک بڑی طاقت اور قوت ہیں محنت کش اگر متحد ہو گئے تو محنت کش دشمن قوتوں کو جائے پناہ نہیں ملے گی۔ این ایل ایف پاکستان کی سب سے بڑی مزدور فیڈریشن ہے اور ہم محنت کشوں کی قوت کے ذریعے ملک میں ایک انقلاب برپا کریں گے۔ پاکستان میں حقیقی تبدیلی محنت کش طبقہ ہی لائے گا۔اسلام کا عادلانہ نظام ہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے۔ 70 سال سے پاکستان میں مخصوص اشرافیہ کی حکمرانی ہے جنہوں نے محنت کشوں کا خون چوسا ہے۔محنت کشوں نے دیانت دار قیادت کا ساتھ نہیں دیا اور اپنے دشمنوں کو نہیں پہچانا تو ان کے ساتھ ظلم و استحصال جاری رہے گا۔پاکستان میں غربت اور مہنگائی میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔ ٹھیکہ داری نظام محنت کشوں کا استحصال کررہا ہے۔آئی ایل او پنجاب لیبر کوڈ اور سندھ لیبر کوڈ کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے اور اس کے خلاف قانونی جنگ لڑے گے۔