پاکستانیوں کاترسیلات زربھیج کرملک کی معیشت میں اہم کرداررہے

98
راجہ عظمت کمال کا چوہدری شہزاد پاپا اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زربھیج کرملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ نفرتوں کو ترک کرکے محبت اورمثبت رویوں کو فروغ دینے کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بات پاکستان سے آئی ہوئی معروف صحافتی شخصیت راجہ عظمت کمال نے اپنےاعزازمیں چوہدری شہزاد پاپا کی جانب سے دیئے گئےعشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں سجائی گئی اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی راجہ عظمت کمال نے اوورسیزپاکستانیوں کو قوم کے محسن اور پاکستان کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی آئین و قانون کی بالا دستی سے ہی ممکن ہے۔ تقریب کے میزبان چوہدری شہزاد پاپا نے راجہ عظمت کمال کو مقدس سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی اپنی محنت سے حاصل قیمتی زرمبادلہ بھجوا کر اپنی قوم ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے۔ موجودہ حکومٹ کو اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی طرف بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ عابد شعموں کے مطابق تقریب سے چوہدری جمیل،محسن کیانی ، انیس پہلوان ، راجہ جنید ، مرزا ریاض بیگ ، ایاز اکبر کیانی ، راجہ جمیل کیانی، چوہدری عاطف، رحیل مندری، ضیغم کاشف، چوہدری نعمان، راجہ عمر، مرزا طیب اوردیگرنے بھی خطاب کیا اورراجہ عظمت کمال کی صحافتی خدمات کی تعریف کی ۔