سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں صدر جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ساجد محمود صدیقی کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں کشمیر کمیونٹی سے وابستہ سیاسی، سماجی،صحافتی و کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ساجد محمود صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کے لیے ناگزیر ہے ملک کی تعمیر و ترقی اور اس کے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا کشمیر کی مکمل آزادی اور تحریک آزادی کے لیے پاکستان کا مضبوط ہونا نہایت ضروری ہے پاکستان کی معیشت مضبوط کرنے میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے مہمان خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری قوم آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھے گی جوائینٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اتحاد و اتفاق کی مثال قائم کر کے اپنے اہداف کو محدود مدت میں مکمل کیا اور یہ اوورسیز کشمیریوں کے تعاون کے بغیر شائد کبھی ممکن نا ہوتا صدر تقریب راجہ مظفر فرید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبریشن فرنٹ کے سینئیر رہنما قومی تحریک آزادی کے حصول کے لئے متحد و منظم ہو کر جدوجہد کریں ایک دوسرے پر اعتماد کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے، سیزفائر لائن کے دونوں اطراف ریاست جموں کشمیر کی عوام کی طرف سے پیش کردہ بے مثال قربانیوں کا تقاضا ہے کہ جذباتیت کے بجائے ہمیں عقل و دانش اور اخلاص کے ساتھ بغیر کسی نمود و نمائش کے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تقریب سے راجہ نوید اجمل ، انجینئر عامر رشید ، چوہدری راشد منیر ، سردار سلیم خان ، خواجہ ریاض ، وسیم دورانی ، شفیق حسرت ، ظہیر رشید ، راجہ نوید خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمیر کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ہم اس پاکیزہ تحریک میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ لبریشن فرنٹ اپنے قائد اور قومی ہیرو ، چیئرمین یاسین ملک کی جرت و عظمت کو سلام کرتے ہیں اور انکی رہائی کیلے سراپا احتجاج رہیں گے۔