کراچی (پ ر)تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ غزہ میں نام نہاد صہیونی ریاست اسرائیل کی جارحیت پر عالمی خاموشی اور ایکشن کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے مسلم حکمران بلخصوص حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اقوام متحدہ پر زور ڈال کر فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکوائیں اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی حدیں پار کردی ہیں ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے گزشتہ روز گلشن اقبال کے مقامی گارڈن میں معروف اسکالر علامہ عبد الخالق فریدی کے صاحبزادے محمد عثمان کی مذہبی رہنما ثناء اللہ بھٹی کی صاحبزادی کے ساتھ ہونے والی شادی میں شریک معزز مہمانوں سے ملاقات کے دوران کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں قتل عام، انفرااسٹرکچر کے بعد اب صحت کے نظام کو بھی تباہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ صہیونی اسرائیلی فورسز ہیلتھ مراکز کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں غذائی بحران کو فلسطینیوں کیخلاف جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے۔