ایم پی اے بلال جدون کی کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

79

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی ایم پی اے بلال جدون کا کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2024ء میں دی ڈیموکریٹس پینل کی مسلسل کامیابی پر نو منتخب صدر فاضل جمیلی، نائب صدر ارشاد کھوکھر، سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، خزانچی عمران ایوب اور گورننگ باڈی کے تمام ممبران کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ کراچی پریس کلب میں17ویں بار پوری باڈی کا کامیاب ہو جانا ان پر پوری صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔