کراچی(جسارت نیوز)پاکستان میں ٹائرز کی پیداوار کے لیے گرین فیلڈ ٹائرزمنصوبے کا آغاز ہوگیا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں بڑھتا ہوا کردار ہے،بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اورمقامی بینکوں کی جانب سے آرمسٹرانگ زیڈ ای پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں 50.2 ملین ڈالر تک کی مساوی سرمایہ کاری ہے،یہ منصوبہ مقامی ٹائروں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے سندھ کے علاقے ،گھارو میں قائم کیا جائے گا۔اس منصوبے کیذریعے مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافے کا امکان ہے، 1,800 سے زائد ملازمتیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے شعبے کی مسابقت میں اضافہ ہواپاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بین الاقوامی معیار کے ٹائروں کا تعارف اور سستی، معیاری مصنوعات کی فراہمی کا آغاز ہوگیا عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں بڑھتا ہوا تعاون خوش آئند ہے مقامی پیداوار میں اضافے سے درآمدات پر انحصار کم اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی،یہ منصوبہ پاکستان کی اقتصادی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا اور عالمی سطح پر ایک نئی پہچان بنے گا۔ایس آئی ایف سی کی مسلسل کوششیں معیشت کی ترقی، استحکام اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔