اسلام آباد(آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے سے فی لیٹر سے
زائد اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔