نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی

80

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کمشنر بلال احمد میمن نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری نافذ کرتے ہوئے نئے سال کی رات 2025 کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے، پابندی حیدرآباد ڈویژن کی حدود میں لاگو ہو گی، دفعہ 195 (1) (a) ضابطہ فوجداری کے تحت متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت تحریری شکایات درج کریں۔ آئیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور سب کی حفاظت یقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔