کوئٹہ (نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کر دیا۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 9 فروری کو ہو گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ واضح رہے الیکشن ٹربیونل نے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے حلقہ پی بی 36 کے گزگ اور جوہان کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔ ضیاء لانگو کے خلاف جے یو آئی اے میر سعید لانگو نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذر داری دائر کی تھی۔