سکھر: جماعت اسلامی کے رہنمائوں جمعیت طلبہ عربیہ کے سیکرٹریٹ کا دورہ

18

سکھر (نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر، سابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو، نائب قیم جماعت اسلامی سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو، الخدمت فائونڈیشن سندھ کے رہنماء مامون الرشید باجوہ و دیگر رہنماؤں نے جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کے ضلعی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، ان کی آمد پر منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سکھر شہباز علی بگٹی، آمین ضلع حبیب اللہ آمین و دیگر نے ان کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا، جبکہ جمعیت طلبہ عربیہ کی تنظیمی سرگرمیوں کی بابت آگاہ کیا، رہنماؤں نے جمعیت طلبہ عربیہ کی سرگرمیوں کو سراہا اور دُعائے خیر کرائی۔