ٹھٹھہ: سمندر میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی لاشوں کا پتا نہ چل سکا

14

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) کیٹی بندر کے قریبی گائوں مصری خان پارھیڑی کے رہائشیوں کی 4 روز قبل شاھندر بندر کے سمندر میں لانچ ڈوب گئی تھی جس میں ایک ماہی گیر انیس پارھیڑی جاں بحق ہو گیا تھا اور دوسرے ماہی گیر مشتاق کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکال لیا گیا تھا جو بگھان اسپتال میں زیر علاج ہے، جبکہ 2 ماہی گیر مجید اور منظور خاصخیلی لاپتا ہوگئے تھے، 4 روز سے دونوں ماہی گیروں کی لاشوں کو نیوی، ایدھی اور مقامی ماہی گیر تلاش کر رہے ہیں۔