گوادر (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گوتری بازار میں اُستاد ایاز احمد کی ریٹائرمنٹ کی مناسبت سے ہیڈ ماسٹر عبدالوحید ہمدرد اور اسکول کے تمام اسٹاف کی جانب سے اعزازی پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد حسن، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نادل صالح، سابق ہیڈ ماسٹر گوتری اسکول عبدالقادر، ہیڈ ماسٹر شمبے اسماعیل اسکول عبدالمجید کے بی، ہیڈ ماسٹر سہرابی اسکول طاہر مجید، سینئر استاد عبد الحمید شیخ، سابق ریٹائرڈ اُستاد دلپل ندیم اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔ مقررین نے ایاز احمد کی گراں قدر تعلیمی خدمات پر اپنے خیالات کے اظہار کیے۔