اسلام آباد(آن لائن)یونان کشتی حادثہ کے واقعہ میں ایف آئی اے کے مبینہ طور پر 31 افسران و اہلکار ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر ایف آئی اے کے 31 افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تمام 31 افسران یونان کشتی
حادثے میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ان میں فیصل آباد ایئرپورٹ کے 19 سیالکوٹ ایئرپورٹ کے تین لاہور ایئرپورٹ کے دو افسران شامل ہیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کے دو جبکہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے پانچ افسران شامل ہیں افسران میں انسپکٹر سب انسپکٹر کانسٹیبل شامل ہیں، تمام 31 افسران یونان کشتی حادثہ میں لوگوں کو بھجوانے میں ملوث رہے،یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے31 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دیدیا ہے۔