لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں مزید 10ارکان کو شامل کیا جائے گا جس کے بعد وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعداد 18سے بڑھ کر 28ہو جائے گی جس کے لیے وفاقی حکومت کے پاس مختلف نام زیر غور ہیں جبکہ
وفاقی حکومت نے پہلے سے وزراء اور معاون خصوصی کے محکمہ جات کو بھی تبدیل کرنے پر سوچ بچار شروع کر دیا ہے۔