ن لیگ، پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ ہیں، حسن مرتضیٰ

51

لاہور (آن لائن)پیپلز پارٹی رہنما سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کو ایک سکے کے دو رخ ہیں، ایٹمی پروگرام پر حملے کرنے والوں کیخلاف غداری کے مقدمات ہونے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کا پتا ہی نہیں چلتا وہ چاہتے کیا ہیں؟، اب پریشر پڑا تو مذاکرات کا کہہ رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پیپلزپارٹی سید حسن مرتضی نے کہا کہ
کل ہمارے کارکنان نے اپنی قیادت کو گڑھی خدا بخش میں خراج عقیدت پیش کیا، بلاول زرداری نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کوئی آدمی نہیں،صرف ہمارا ایٹمی پروگرام نشانہ ہے جن قوتوں نے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کا کہا تھا آج پھر وہی قوتیں کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی ایسے فتنے کو پنپنے نہیں دینا جو اس ملک کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کے خلاف ہو جن لوگوں نے ایٹمی پروگرام پر حملے کیے سب کے خلاف غداری کے مقدمات ہونے چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی ان چیزوں کا تحفظ کرے گی، ہم جدوجہد کریں گے، ملک کو ہمیشہ ترجیحات پر رکھیں گے، ملک ہے تو ہم ہیں۔