اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے سینیٹ الیکشن میں کاغذاتِ نامزدگی کی تفصیلات کی فراہمی کیس کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس موسمِ سرما کی تعطیلات کے باعث نو اسکوپ میں ڈال دیا۔ اس سے قبل کیس کو 31 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔چیف جسٹس عامر
فاروق نے الیکشن کمیشن سے 10 روز میں جواب طلب کر رکھا تھا۔درخواست میں سینیٹ الیکشن 2024ء میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے کاغذاتِ نامزدگی کی مصدقہ کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ایڈوکیٹ عمیر شفیق مغل نے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔