کراچی میں خلع کیسز دائر کرنے کی تعداد دگنا ہوگئی

51

کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی میں صرف چار سال میں خلع کے کیسز دائر کرنے کی تعداد دگنا ہوگئی۔سال 2020 میں کراچی کی فیملی کورٹس میں 5 ہزار 8 سو 45 کیسز دائر ہوئے جبکہ 2024 میں گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئی۔اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ صرف کراچی میں روزانہ کی بنیاد سے 30 سے زائد خلع کے کیسز فائل ہورہے جبکہ چار سال پہلے یہ شرح 16 کیسز یومیہ بنتی ہے۔خواتین وکلا خلع کے کیسز میں اضافے کی مختلف وجوہات بتاتی ہیں۔ میڈیاکو موصول اعداد و شمار
کے مطابق سال 2024 میں کراچی کے ضلع شرقی میں 3 ہزار 2 سو 88 خلع کے کیسز دائر ہوئے، ضلع وسطی میں 2 ہزار 2 سو 71 خواتین کے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا جبکہ ضلع ملیر میں ایک ہزار 5 سو 23 خلع کے کیسز کے فائل ہوئے۔ضلع غربی میں خلع کے 2 ہزار 2 سو 55 کیسز دائر ہوئے، ضلع جنوبی میں ایک ہزار 6 سو 25 خواتین نے خلع کے کیسز دائر کیے۔