سندھ کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرینگے:عبدالعلیم لاشاری

203

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی ہدایات کی روشنی میں سندھ کے تمام گراؤنڈز اور اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،سندھ کے کھلاڑیوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اسپورٹس و امور نوجوانان عبدالعلیم لاشاری نے آل سندھ بنک فتبال چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے انٹر نیشنل فٹبال اسٹیڈیم لیاری کے دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر محمد اسلم مہر،ایکسی این نجم الدین شیخ،ایگزیکٹو انجینئر محمد علی سہو، ڈی ایس او غلام فریداور دیگر افسران بھی موجود تھے۔