تقریب رونمائی کی صدارت عالمی شہرت یافتہ ناول نگار شاعرہ اور افسانہ نگار محترمہ رضیہ فصیح احمد نے کی۔ناہید سلطان مرزا کراچی سے تعلق رکھنے والی معروف ناول نگار ہیں۔ آپ نے سات ناول لکھے ہیں اور ناقدین ادب سے داد و تحسین وصول کی ہے آپ پانچ دستاویزی فلموں کے اسکرپٹ بھی لکھ چکی ہیں ،جن میں دشت خواب کے مسافر، آنکھیں آہن پوش روڈ ٹو موہنجوداڑو ،تقسیم سے تقسیم تک ،عشق آوارگی، مشرق کے تین قدیم دیس،تھر کی سرگوشی شامل ہیں۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت آرکیٹیکٹ اے آر سلیم کے حصے میں آئی طاہرہ ردا اور پروفیسر مسرور قریشی نے نظامت کے فرائض انجام دیے بعد از تلاوت طاہرہ ردا نے نعتیہ اشعار کے ساتھ تقریب کا آغاز کیا خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر افضال الرحمن افسر صاحب بانی ارباب سخن شگاگو نے پیش کیا مہمان اعزازی ڈاکٹر جاوید اکبر اور جناب نظر نقوی تھے جبکہ اظہار خیال کرنے والی شخصیات میں صدر اردو انسٹیٹیوٹ جناب امین حیدر صاحب ڈاکٹر جاوید اکبر جو وسکانسن سے تشریف لائے تھے بانی سخن ورشگاگو حریم نعت عابد رشید صاحب اور جناب ریاض نیازی صاحب بانی صادقین آرٹ گیلری شگاگو اور محترمہ رضیہ فصیح احمد نے کیا حاضرین کی ادب پروری اور شعری ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے مشاعرے کا بھی اہتمام تھا مشاعرے کی صدارت معروف شاعر ادیب اور محقق ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے کی ۔