نئے سال پرہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے استعمال پر پابندی

45

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی کی جانب سے نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد۔نوٹیفیکشن جاری کر دیا ، ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی نے کہا ہے کہ نئے سال کی خوشی میں ہوا ئی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئے گی۔عوام سے گزارش ہے کہ زمہ دار ہونے کا ثبوت دے۔ہوائی فائرنگ کے سلسلے میں چلا ئے جانے والی گولی کسی شخص کو لگنے سے عمر بھر کے معزوری یا موت کا باعث بن سکتی ہے۔پولیس سے تعاون کریں ایسے افراد جو ہو اء فائرنگ کے مرتکعب ہوں فورا 15 پر اطلاع دیں۔ہواٰء فائرنگ قانونن جرم اور غیر زمہ دارانہ فعل ہے آپ کے پستول سے نکلی ہوئی گولی کسی بے گناہ کی جان لے سکتی ہے۔اس بار نیو ائیر پر یہ عہد کریں کہ ہوائی فائرنگ سے زخمی اور معزوری سے بچانے کے لئے ہوا ئی فائرنگ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں گے۔