سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا

59

کراچی (کامرس رپورٹر) سونے کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کم ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2620 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔