سرکاری اسکیم کے حج اخراجات کی وصولی میں 2جنوری تک توسیع

75

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے حج اخراجات کی دوسری قسط کی وصولی میں2 جنوری تک کی توسیع کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق27 دسمبر2024ء حج اخراجات کی دوسری قسط کی وصولی کے لیے آخری تاریخ تھی۔ وزارت نے فیصلہ کیا کہ اس میں2 جنوری تک کی توثیق کر دی جائے۔ وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے حج درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ بینکوں سے اپنے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔