پشاور ( نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور کرم میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے۔