ہالا(نمائندہ جسارت)پارا چنا رمیں اہل تشیع مسلمانوں کے قتل کیخلاف اور خیبرپختونخواحکومت کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف ہالامیں احتجاجی ریلی، ریلی نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔ پارا چنار میں اہل تشیع مسلمانوں کے قتل اورخیبرپختونخوا حکومت کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف ہالامیں اصغریہ، مجلس وحدت المسلمین، شیعہ علما کونسل کی جانب سے مارکیٹ چوک سے ہوکر درگاہ روڈ باب النوح سے ہوتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیدیا گیا جس سے ٹریفک نظام کئی گھنٹہ معطل ہوکر رہ گیا،مظاہرین میں مولانا دوست علی سعیدی، مولانا سید عباس علی شاہ، گل محمد ملاح،حسن علی سجادی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاراچنا رمیں شیعہ مسلمانوں کا بیگناہ قتل عام کرکے امت مسلمہ کو لڑانے کی سازش کرتے ہوئے ناانصافی کی جارہی ہے جس پرکے پی کے حکومت کی خاموشی قابل مذمت اور افسوسناک عمل ہے انکاکہناتھاکے صبر کوبزدلی نہ سمجھاجائے اگر انصاف اور تحفظ نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائیگا۔