بہاول پور(آن لائن)سابق وزیر اعظم و عوام پاکستان کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے حکومتی مذاکرات کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آرہا، جب مذاکرات ہونے لگتے ہیں تو آخر میں پتا لگتا ہے کہ خان صاحب نہیں مان رہے۔ ملک میں جب سیاسی جمود آجائے تو الیکشن ناگزیر ہوجاتے ہیں، موجودہ ملکی حالات اور سیاسی جمود کے خاتمے کیلیے میاں نواز شریف اپنا کردار ادا کریں، ملک ان حالات میں ہو اور میاں صاحب خاموش بیٹھے رہیں تو یہ ناانصافی ہے۔ عمران
خان کاموقف ہے کہ مجھے جیل سے باہر نکالیں اور مقدمے ختم کریںخان کی نظر میں موجودہ حکومت کی کوئی وقعت نہیں، ملک میں سیاسی انتشار ہوگا تو معیشت مستحکم نہیں ہوگی اگر گھر کمزور ہوگا تو کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہوگی۔