ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17کرکٹ، زون چار کی مسلسل دوسری فتح

130

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون چار وائٹس نے زون دو بلوز کو 37 رنز سے شکست دے کر گروپ ” ڈی ” سے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ زون چار وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ رعنا عریب آفتاب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 82 ، بلال اشرف نے 5 چوکوں کی مدد سے 53 ، امان اللہ نے 42 اور عدنان نواز نے 32 رنز بنائے۔ سراج الحق نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون دو بلوز 203 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد صدیق نے 5 چوکوں کی مدد سے 54 ، سلمان خان نے 7 چوکوں کی مدد سے 47 اور فاض اللہ نے 35 رنز بنائے۔ فیضان خان نے 41 رنز دیکر 3 ، محمد مشام اور عون عباس نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر زون چار وائٹس کے رعنا عریب آفتاب کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چھ بلوز نے زون پانچ بلوز کو باآسانی 103 رنز سے ہرا دیا۔ محمد انس لاجبر نے 8 چوکوں کی مدد سے 60، محمد انس ضیاء نے 36 اور عبدل وہاب نے 23 رنز بنائے۔ شیخ عبداللہ اور سیف علی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ بلوز 78 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ محمد عون نے 33 اور طارق علی نے 18 رنز بنائے۔ حمزہ عدنان، عبداللہ بٹ اور عبدل وہاب نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔