سنچورین (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران قومی ٹیم کے بلے باز کامران غلام کی جنوبی افریقی وکٹ کیپر اور کگیسو ربادا سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سینچورین میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم محض 211رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی تھی ، پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے سب سے زیادہ 54رنز بنائے تھے۔میچ کے دوران کامران غلام اور کگیسو ربادا کے درمیان اسوقت تلخ کلامی ہوئی جب سائیڈ اسکرین کے سامنے سے 2 افراد گزر رہے تھے تو بلے باز نے بولر کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ربادا بھڑک اٹھے اور دونوں کرکٹرز میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔