اسمارٹ فون، ریئل می سی 75، لانچ کر دیا

138
ریئل می سی 75، لانچ کر نے کی تقریب سے کے بعد شرکا ء کا گروپ

لاہور (کامرس ڈیسک)دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے اسمارٹ فون برانڈ ریئل می نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔ پاکستان میں 11 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ، جو پچھلے سال صرف 3 فیصد تھا، ریئل می اب ملک کے ٹاپ چار اسمارٹ فون برانڈز میں شامل ہو گیا ہے۔ عالمی سطح پر، برانڈ نے 2024 کی پہلی ششماہی میں 1443 فیصد سالانہ ترقی حاصل کی، جو اس کی مسلسل جدت اور صارفین کی ضروریات پر توجہ کو ظاہر کرتا ہے۔پاکستان میں، ریئل می نے 2024 کے دوران اپنی مقامی مینوفیکچرنگ کو مضبوط کیا، تاکہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ یہ مقبولیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ریئل می جدید ترین ٹیکنالوجی کو عوام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ مقامی معیشت میں 412 پاکستانی ملازمین کے ذریعے اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ریئل می نے 2024 میں پاکستان میں پہلی بار اپنی پروڈکٹ لائن اپ پر 24 ماہ کی توسیعی وارنٹی فراہم کر کے تاریخ رقم کی۔